ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سبری مالا مندرمعاملےپر امت شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے غلام نبی آزاد نے عدالت سے کی اپیل

سبری مالا مندرمعاملےپر امت شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے غلام نبی آزاد نے عدالت سے کی اپیل

Sun, 28 Oct 2018 19:15:36  SO Admin   S.O. News Service

گونڈا، 28اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)سبری مالامندرمعاملے پرجس طرح کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں،اس کی کڑی بی جے پی سے جڑتی جارہی ہے ،پہلے بھاگوت کابیان پھرامت شاہ اوریوگی کابیان اس کڑی کوجوڑرہاہے ۔اس لیے اپوزیشن نے تشددکے لیے بی جے پی کوذمہ دارقراردیاہے ۔کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزادنے کہا کہ سبری مالا معاملے میں دئیے گئے بی جے پی سربراہ امت شاہ کے خلاف فوراََکارروائی کی جانی چاہیے۔ریاست کے گونڈا میں ادم گونڈوی کے صحن میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہویے آزاد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سلسلے میں اس قسم کا تبصرہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ عدالت کو شاہ کے سبری مالا کے سلسلے میں دیے گئے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف فورا کاروائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے رافیل ڈیل میں کیے گئے گھپلوں سے بچنے کے لیے راتوں رات سی بی آئی کے ڈائریکٹرکواپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس سے بغیر صلاح و مشورہ کیے جان بوجھ کر ہٹا دیا۔ جوڈیل یوپی اے حکومت نے محض پانچ سو کروڑ میں کی تھی اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 1600 کروڑ میں کر کے امبانی کو اس کا ٹھیکہ دے دیا۔


 


Share: